پالتو کتے کو ڈھونڈنے کے لیے جہاز کرائے پر حاصل کر لیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو کی رہائشی ایمیلی کا پالتو کتا چند روز قبل ایک شاپنگ اسٹور کے باہر سے غائب ہو گیا تھا۔

ایمیلی اپنے پالتو کتے سے اس قدر پیار کرتی تھیں کہ اس نے پالتو جانور کو ڈھونڈنے کے لیے جہاز ہی کرائے پر حاصل کر لیا جس پر وہ اپنے گمشدہ پالتو کتے کو تلاش کریں گی۔

لڑکی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ جو اس کے پالتو کتے کو ڈھونڈ کر دے گا وہ اسے 7 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم بھی فراہم کریں گی۔

اس جہاز پر ایک بینر بھی آویزاں ہوگا، ایمیلی نے اپنے 5 سالہ آسٹریلین شیپرڈ پالتو کتے جیکسن کی ایک ویب سائٹ بھی بنا رکھی ہے جس کا نام بھی بینر پر تحریر ہو گا۔

یہ جہاز سان فرانسسکو سے لے کر اوک لینڈ تک دو گھنٹے تک چکر کاٹے گا اور دو گھنٹے جہاز کو کرائے پر خریدنے کے لیے ایمیلی نے 1200 ڈالرز خرچ کیے ہیں۔

ایمیلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پالتو کتے جیکسن سے بے حد محبت کرتی ہیں، کتا ہر وقت میرے ساتھ رہتا تھا، مجھے کسی بھی قیمت پر اپنے کتے کو ڈھونڈنا ہے۔

دوسری جانب لڑکی نے اپنے پالتو کتے کو ڈھونڈنے کے لیے شہر بھر میں ہزاروں فلائیرز بھی تقسیم کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں