عوام کو ریلیف دینے کے لئے لگے اتوار بازار بھی مہنگائی سے جان نہ چھڑوا سکے-

لاہور: عوام کو ریلیف دینے کے لئے لگے اتوار بازار بھی مہنگائی سے جان نہ چھڑوا سکے، ٹماٹر کی قیمت کم نہ ہوسکی۔ اتوار بازار میں بھی ٹماٹر125 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا جبکہ گوبھی، ادرک اور لہسن کے بھی مہنگے دام ہیں۔

اتوار بازاروں کا انتظام، ریلیف کیلئے کوئی خاص اہتمام نہیں کیا گیا۔ اتوار بازار لگے اور عوام بھی بڑی تعداد میں پہنچے۔ سبزیوں کی دستیابی بھی وافر رہی، قیمتیں کنٹرول ضرور ہوئیں لیکن جیب پر پھر بھی بھاری ہیں۔

ٹماٹر کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی، اتوار بازار میں درجہ اول ٹماٹر 125 اور درجہ دوم 115 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔ پیاز بھی 53 روپے کلو، پھول گوبھی 70 روپے کلو میں فروخت ہوئی جبکہ ادرک 270 اور لہسن 240 روپے کلو میں دستیاب، مٹر کی قیمت 150 روپے کلو مقرر کی گئی۔

عوام نے مہنگائی کا شکوہ کیا اور کہا کہ ہر طرف مہنگائی ہے۔ پتہ نہیں قیمتیں مناسب سطح پر کب آئیں گی۔ مولی کی قیمت 16 روپے، ساگ 32 اور پالک 24 روپے کلو میں فروخت ہوئی، شلجم کی قیمت بھی 25 روپے کلو مقرر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں