دنیا خطرناک مور پر: سونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

واشنگٹن: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد سونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمت 17 ڈالر بڑھ کر 1591 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 82 سینٹ اضافہ کے ساتھ 63 ڈالر 53 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ برطانوی خام تیل میں 94 سینٹ کا اضافہ ہوا جو 69 ڈالر 25 سینٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملوں کے بعد پیغام میں کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، امریکی فوج سب سے طاقتور ہے، وہ آج شام بیان جاری کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

امریکا سے بدلہ لیتے ہی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کرمان میں کر دی گئی۔ ادھر عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فرنٹ نے بھی امریکی فوج کے خلاف آپریشن کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں