امریکی ڈالر نے پچھلے ریکارڈز توڑ ڈالے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی:(میڈیا ون نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹربینک مارکیٹ میں مزید 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 30 پیسے اضافے سے انٹر بینک مارکیٹ میں 169.2 روپے میں فروخت ہوا۔ گذشتہ روز امریکی ڈالر تمام پچھلے ریکارڈز توڑتے ہوئے 84 پیسے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 168 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 94 پیسے ہو گئی تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں بڑھوتری پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہا ہے جو ناتواں ملکی معیشیت پر مزید منفی اثرات مرتب کرنے کا سبب بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں