ریگل آٹوموبائلز کی گاڑی پرنس پرل کی قیمت کا حتمی تعین ابھی تک نہیں کیا گیا-

لاہور: مقامی کمپنی کی یہ 800 سی سی گاڑی یکم فروری 2020ء سے مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریگل آٹوموبائلز کی گاڑی پرنس پرل کی قیمت کا حتمی تعین ابھی تک نہیں کیا گیا تاہم ایک اندازے کے مطابق مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی ممکنہ قیمت 9 سے10 لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔

اس گاڑی کے فیچرز میں پاور ونڈوز، پاور سٹیئرنگ، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، 5.8 انچ کا انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین سسٹم، بلیوٹوتھ اور ایس ڈی کارڈ، اسکرین مررنگ، اے سی سسٹم اور دیگر نمایاں ہوں گے۔

پرنس پرل کو ممکنہ طور پر مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ورژن میں دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ 800 سی سی انجن سے لیس اس گاڑی میں 4 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن ہونگے۔

کہا جا رہا ہے کہ دیگر حریف گاڑیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس کے انجن کو تیار کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کا کم سے کم استعمال ممکن بنایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑی ایک لیٹر میں تقریباً 18 کلومیٹر کی ایوریج دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں