سیالکوٹ پولیس نے شہری کو اغوا کے بعد قتل کا سراغ لگا لیا

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس نے شہری کو اغوا کے بعد قتل کر کے لاش کو جلا کر دفنا دینے والی سنگین واردات کا سراغ لگا لیا اور ملزموں کو گرفتار کر لیا، مقتول خالد نے بیٹی کے رشتے سے انکار کیا تھا۔

سیالکوٹ تھانہ موترہ کا رہائشی فیاض امجد، خالد حسین کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، خالد نے بیٹی کے رشتے سے انکار کر دیا، جس پر فیاض امجد عرف محبوب نے اپنے کزن شرافت علی کے ساتھ مل کر خالد حسین کو اغواء کر لیا اور پھر اسے قتل کے بعد لاش کو جلا کر گڑھے میں دفنا دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور پھرپولیس نے سائنسی بنیادوں پر جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں