پندرہ روز ہو گئے شاہ جمال سے اغوا دو کمسن بہنیں بازیاب نہ کروائی جا سکیں

لاہور: پندرہ روز ہو گئے شاہ جمال سے اغوا دو کمسن بہنیں بازیاب نہ کروائی جا سکیں، ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔ فیروز پور روڈ بلا ک کر کے مظاہرہ کیا۔

تھانہ اچھرہ کے علاقے شاہ جمال سے اغوا دو بہنیں بازیاب نہ ہوئیں، لڑکیوں کے ورثا سراپا احتجاج بن گئے، تھانہ اچھرہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فیروز پور روڈ بلا ک کر کے نعرے بازی کی۔

مغوی 13 سونیا اور 15سالہ ثانیہ کے والدین نے کہا کہ ان کی بیٹیاں رضیہ بی بی نامی خاتون نے اغوا کی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس جان بوجھ کر بچیوں کو بازیاب نہیں کر رہی۔

احتجاج کے دوران فیروز پور روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا تاہم پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔ اچھرہ پولیس نے اغواء ہونے والی لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں 16 دسمبر کو مقدمہ درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں