چین میں کورونا وائرس کے بعد 40 پاکستانی طلبا براستہ دوحہ وطن واپس پہنچ گئے۔

اسلام آباد: چین میں کورونا وائرس کے معاملے کے بعد 40 پاکستانی طلبا چین سے براستہ دوحہ وطن واپس پہنچ گئے۔

تمام طلبا نجی پرواز کیو آر 632 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق چین سے آنے والے طلباء کو میڈیکل چیک اپ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ادھر پاکستان کا چین کیلئے فلائٹ آپریشن بھی بحال ہو گیا، چین سے پہلی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گئی، چین ارمچی سے اسلام آباد پرواز 8 بجے لینڈ کی، سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس کے باعث پروازیں معطل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں