کراچی میں کرونا کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

کراچی: کراچی میں کرونا کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، محکمہ صحت سندھ نے 52 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق کر دی۔ خیبرپختونخوا میں مزید 4 مشتبہ کیسز کلیئر قرار جبکہ طورخم بارڈر سے منتقل مریض میں بھی وائرس کی تصدیق نہیں‌ ہوئی.

بتایا گیا ہے کہ 52 سالہ شہری نے اسلام آباد سے کراچی سفر کیا تھا، نیا کیس سامنے آنے سے سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ 2 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جن مریضوں کو گھر بھجوایا گیا ہے ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں