یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم

اسلام آباد: (میڈیا ون نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا۔

این سی او سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے لہٰذا پریشانی سے بچنے کیلئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے ایک ہفتے میں ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کی موبائل سمز بند کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں