ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اس تاثر کو رد کیا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں ایک پیج پر ہیں اور دونوں میں رابطہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ’وزیراعظم اور آرمی چیف میں اختلاف یا ہم آہنگی نہ ہونے کی باتیں بےبنیاد ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف میں رابطے کے فقدان کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں،ضروری نہیں کہ ہر ملاقات رپورٹ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں