جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پایا ہے ویسے ہی مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے۔ جہانگیر ترین

لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے لندن چلے جائیں یا امریکا، عمران خان نے انہیں نہیں چھوڑنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے بڑی محنت کر کے معیشت پر قابو پا لیا ہے، مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن اس پر بھی کام ہو رہا ہے، جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پایا ہے ویسے ہی مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کا نا کوئی کاروبار ہے اور نا ہی وہ زمیندار ہیں بلکہ وہ صرف عوام کے لیے کام کر رہے ہیں، اگر وہ وزیر اعظم نا بھی ہوں تو بھی وہ دنیا کے مشہور ترین شخص ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جنہوں نے بھی لوٹ مار کی ہے وہ چاہے لندن چلے جائیں یا امریکا عمران خان نے انہیں نہیں چھوڑنا، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ لندن جانے والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں