ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورآج اہم پریس کانفرنس کرینگے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ملکی سلامتی کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور دیگر اہم معاملات پر آج سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

یاد رہے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا، تاہم آئی ایس پی آر کی طرف سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں