لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر حملہ، آپریشن تھیٹر میں توڑ پھوڑ

لاہور: ڈاکٹروں اور وکلا کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی، مشتعل وکلا کی بڑی تعداد نے آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا، ہسپتال میں توڑپھوڑ کی. پولیس وکلا کو روکنے میں‌ بے بس دکھائی دی۔

ہاتھوں میں ڈنڈے اور سوٹے تھامے وکلا کی بڑی تعداد آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی داخل ہو گئی، ایمرجنسی کا دروازہ توڑ دیا، پولیس، وکلا کو روکنے کو کوشش کرتی رہی جس کے سبب ان کی آپس میں تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم وکلا پولیس کو خاطر میں نہ لائے۔

اس دوران ڈاکٹر اور نرسز ایک مریضہ کا علاج چھوڑ کر چلے گئے، علاج رکنے کے سبب بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی، گلشن بی بی کو دل میں تکلیف کے سبب ہسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں