وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کرکے سعودی تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ملائیشیا میں ہونیوالی 6 اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس پر سعودی عرب کی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی قیادت میں 19 سے 21 دسمبر تک کوالالمپور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوگی۔ ‘‘قومی سلامتی کے حصول میں ترقی کے کردار’’ کے مرکزی موضوع پر کانفرنس میں میزبان ملک کے علاوہ انڈونیشیا، قطر اور ترکی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو سمیت 52 ممالک کے رہنما، سکالرز، علما اور مفکرین کی شرکت کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں