پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دے دی

کراچی: پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دیدی، 476 رنز کے پاکستانی ہدف کے سامنے سری لنکن ٹیم 212 رنز پر ڈھیر، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز پاکستان نے 0-1 سے جیت لی۔

کراچی میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی جیت کے ساتھ یادگار بن گئی، پاکستان نے اپنی سرزمین پر 13 سال بعد فتح سمیٹی، سری لنکا کو 263 رنز سے ہرایا۔ نسیم شاہ نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسرشاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کے اوشاڈا فرنینڈو 102 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ یاد رہے سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں