ھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا : نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہ بنایا گیا۔

چندی گڑھ: (میڈیا ون نیوز) بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا کام کرگیا، نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہ بنایا گیا۔ کانگر یس پارٹی نے چرنجیت سنگھ چھنی کو بھارتی پنچاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کر دیا۔ چرنجیت سنگھ چھنی کا تعلق دلت کمیونٹی سے ہے۔

خیال رہے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ امریندر سنگھ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی پارٹی اختلافات کے باعث دیا گیا، انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ اپنی تذلیل کو قرار دیا۔

امریندر سنگھ کے مطابق وہ اپنے مستبقل کی سیاست کا فیصلہ اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہمیشہ بہت آپشنز رہی ہیں، وہ اب بھی کانگریس کا حصہ ہیں لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو دیگر آپشنز استعمال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں