اسامہ قتل کیس: پولیس کا پیٹی بند بھائیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول

اسلام آباد:(میڈیا ون نیوز) اسامہ قتل کیس کے پانچ ملزمان تین روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے، پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول اپنائے رکھا۔

اسلام آباد میں نوجوان اسامہ کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس کا پیٹی بند بھائیوں سے دوستانہ رویہ، بغیر ہتھکڑی خوشگوار ماحول میں عدالت پیش کیا۔ میڈیا کے ایکشن پر ہاتھ باندھ دیئے۔

پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو پیش کیا اور پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہ ابھی اسلحہ برآمد ہونا باقی ہے، عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ پانچوں اہلکار ایک ہی گاڑی میں ڈیوٹی پر تھے اس لیے گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں