کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو پندرہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاہور: (میڈیا ون نیوز) انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو مجموعی طور پر پندرہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

انسداد دہشتگری عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ کالعدم تنظیم کے ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف سی ٹی ڈی نے سات دسمبر 2020ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے اور کالعدم تنظیم چلانے کا الزام تھا۔

ملزم پر دہشتگروں کی مالی معاونت کے بھی الزامات تھے۔ انسداد دہشتگری عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کے شریک ملزم ابو انس محسن کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ملزم ابو انس محسن کیخلاف قابل سزا شواہد موجود ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم ابو انس محسن کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے یا پھر اسے اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ انسداد دہشتگری عدالت نے ملزم کی سزا کے وارنٹ سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوا دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں