پٹرول 13 روپے لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش

اسلام آباد: (میڈیا ون نیوز) عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، پٹرول 13 روپے لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی جس میں پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی تجویز شامل ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ کوئی تو مہنگائی کے اس طوفان کے سامنے بند باندھے، کیسے زندہ رہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں