جوزف بائیڈن کو امریکا کا نیا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کو اپنے ملک کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں پاک امریکا تعلقات مضبوط ہونگے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جوزف بائیڈن کو امریکا کا نیا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، صحت عامہ، کرپشن کے سدباب اور امن وامان کے فروغ کیلئے پاک امریکا پارٹنرشپ مضبوط ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں