اسلام آباد: (میڈیا ون نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لال میں جرات ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ۔
اپوزیشن کے پاس نہ کوئ حکمت عملی ہے نہ پلان، استعفوں سے شروع ہوئے جلسوں پر رکے اب وہاں بھی بس ہو گئ تو عدم اعتماد کی گفتگو، کس مائ کے لال کی جرآت ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااھلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2021
فواد چودھری نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی پلان نہیں، استعفوں سے شروع والوں کی بس ہو گئی۔ اب بات عدم اعتماد کی گفتگو پر آ گئی۔ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لال میں جرات ہے، آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا۔