بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر آگئی۔

کراچی: (میڈیا ون نیوز) شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر آگئی۔

بختاور بھٹو کی شادی 29 جنوری کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی اور گزشتہ روز کراچی بلاول ہاؤس میں ان کے استقبالیے کی تقریب منعقد ہوئی۔

نکاح والے دن بختاور نے ڈیزائنر وردہ سلیم کا کامدار سنہرا لباس زیب تن کیا تھا جب کہ محمود چوہدری نے سفید شیروانی اور روایتی کلہ پہنا تھا۔

دونوں کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں. تاہم نکاح کی کسی بھی تصویر میں دلہا اور دلہن ایک ساتھ نہیں دکھائی دئیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں