کسانوں کے حق میں ٹویٹ: کنگنا رناوت ہاتھ دھو کرامریکی گلوکارہ ریحانہ کے پیچھے پڑگئی

ممبئی: (میڈیا ون نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی احتجاجی کسانوں کے حق میں ٹویٹ کرنے کیلئے 100 کروڑ بھارتی روپے لیے ہیں۔

ہالی ووڈ پاپ سٹار ریحانہ نے بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے حق میں ٹویٹ کیا کر دیا کنگنا رناوت ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑگئی ہیں۔ پہلے تو انہوں نے ریحانہ کو بیوقوف کہا اور اب کہہ رہی ہیں کہ گلوکارہ نے پیسے لئے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ امریکی گلوکارہ جس نے عالمی وبا کے حوالے سے آج تک کچھ نہیں کہا، امریکی پارلیمنٹ پر ہونے والے ہنگامے پر ایک لفظ نہیں بولا، ایک دن اٹھتی ہے اور کسانوں کیلئے ٹویٹ کرتی ہے۔ اس نے ضرور اس ٹویٹ کیلئے کم از کم 100 کروڑ روپے وصول کئے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں