پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

لاہور: (میڈیا ون نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں لاہورمیں شیڈول لیگ میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گی۔

لاہور میں شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ٹکٹوں کی قیمت کا حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔ ٹکٹوں کی صرف آن لائن فروخت کی تجویز زیر غور ہے۔ ٹکٹس مقامی کورئیر کمپنی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں