ملک بھر میں کورونا سے مزید 31 افراد دم توڑ گئے

اسلام آباد: (میڈیا ون نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 31 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہزار307 ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا مزید 31 زندگیاں نگل گیا، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 307 ہو گئی، مزید ایک ہزار 404 افراد میں وائرس کی تصدیق سے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 29 ہو گئی، ملک بھر میں اب بھی کورونا کے 25 ہزار 635 ایکٹو کیسز ہیں۔

گزشتہ روز تک ملک بھر میں 83 لاکھ 99 ہزار 623 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 276 تک پہنچ گئی تھی جن میں سے پنجاب میں 5 ہزار 26، سندھ میں 4 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 986، اسلام آباد میں 484، بلوچستان میں 198، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 281 مریض موت کے منہ میں اتر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں