ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کےلیے شان مسعود کی جگہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست رہے مگر پلے آف میچز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پائے اور ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اس وقت کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، فرنچائز نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
Official Announcement: Multan Sultans announces Mohammad Rizwan as captain of the franchise for #HBLPSL6 pic.twitter.com/dIFD3TKaub
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 15, 2021
ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے ڈومیسٹک کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، ٹیم کی بہترین قیادت کرنے والے شان مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی قیادت کا منتظر ہوں، شاہد خان آفریدی، سہیل تنویر اور شان مسعود جیسے سینئر کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہونا خوش آئند ہے، ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔