‘می ٹو’ تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی- اداکار نعمان اعجاز

کراچی: (میڈیا ون نیوز) اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ کسی مرد یا عورت کو حق نہیں کہ وہ کسی کو بھی ہراساں کرے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کی سزا ہونی چاہیے۔

نعمان اعجاز نے کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والے یہ نہیں دیکھتے کہ الزام کا اثر اس شخص اور اس کے خاندان پر کیسے پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ڈنک کے ذریعے ‘می ٹو’ تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی بلکہ وہ خود اس کے حق میں ہیں کیونکہ کسی مرد یا عورت کو حق نہیں کہ وہ کسی کو بھی ہراساں کرے۔

اداکار نعمان اعجاز نے واضح کیا کہ اس کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ کوئی اس موومنٹ کو غلط استعمال تو نہیں کر رہا ؟ اسی لیے کسی کو سزا دینے سے پہلے تحقیق اور تصدیق کرلی جائے تو بہتر ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایسا کئی بار ہوا ہے کہ کسی تحریک کا غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہو، اس لیے حکومت کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ جھوٹا الزام لگانے کی بھی سزا ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں