دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا ویڈیو سکینڈل پکڑا گیا۔ مریم اورنگزیب

لاہور: (میڈیا ون نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب دو ہفتے سے اوپن بیلٹ کا شور مچا کر ہلکان ہو رہے تھے، سینیٹ ٹکٹ بیچنے پر ان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی، دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا ویڈیو سکینڈل پکڑا گیا۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کی تنقید پارٹی کی بغاوت نے عمران صاحب کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی، قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لئے کر رہے تھے، عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود آٹا چینی دوائی چوری میں پکڑے گئے، انہوں نے دوسروں پہ الزام لگایا خود گیس بجلی اور ایل این جی چوری میں پکڑے گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب خود فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے کی چوری ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی، عمران صاحب جس چیز کا شور کرتے ہیں اور نوٹس لیتے ہیں اُسی میں خود چور نکلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں