گرین انرجی منصوبے کے لئے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیار۔

کراچی: (میڈیا ون نیوز) حکومت نے گرین انرجی منصوبے کے لئے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ حکومت نیا ہائڈرو پاورمنصوبہ شروع کرنے کا اردہ رکھتی ہے جس کے لئے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کا اجراء کیا جائے گا اور جی پی مارگن واپڈا کو بانڈز کے اجراء کے لئے خدمات فراہم کرے گی۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ توانائی کے متبادل ذرائع پر سرمایہ کاری کررہے ہیں، کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا اب کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، حکومت 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں