نیو کراچی میں ملزمان نے گھر میں گھس کرمیاں اور بیوی کو قتل کردیا۔

کراچی: (میڈیا ون نیوز) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ملزمان نے گھر میں گھس کرمیاں اور بیوی کو پرتشدد انداز میں قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 ایل میں مکان سے میاں اور بیوی کی تشدد زدہ لاشیں ملی، دونوں کوتیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ حکام کا بتانا ہے کہ پولیس کو مددگار 15 پر دہرے قتل کی اطلاع ملی، مقتول جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی، گھر کی نچلی منزل پر دونوں رہائش پذیر تھے اور پہلی منزل پر کرائے دار مقیم ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر میں ملزمان نے سامان بکھیرا ہوا تھا ایسا لگتا ہے کہ قتل کے بعد واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ ہو سکتا کے کہ واردات میں مکان کے کاغذات ملزمان لے گئے ہوں، تاہم ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں