مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پر خوردنی تیل اور دودھ مزیدمہنگے کر دئیے گئے

کراچی: (میڈیا ون نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پر خوردنی تیل، گھی، شیمپو اور دودھ مزیدمہنگے کر دئیے گئے، کوکنگ آئل 45 روپے لٹر اور گھی 26 روپے کلو مہنگا کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دیسی گھی 1 کلو گرام 197 روپے، ٹی وائیٹنرز 600 گرام 32 روپے جبکہ کولڈ ڈرنکس 15 روپے مہنگی کی گئی ہیں۔ شیمپو کی بوتل 30 روپے تک مزید مہنگی ہوئی جبکہ سٹیشنری آئٹمز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں