پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور: (میڈیا ون نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، فائنل اور پلے آف میچز میں سو فیصد شائقین سٹیڈیم کا رُخ کر سکیں گے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سینما ہالز، مزارات اور ان ڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل میچ کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

دوسری طرف پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز میں این سی او سی نے 50 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔ ابتدائی طور پر بیس فی صد لوگوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل سکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں