بالی وڈ کی چکاچوند کا حصہ بننے کیلئے لڑکیوں کو کن امتحانوں سے گزرنا پڑتا ہے، یامی کا بیان

ممبئی:(میڈیا ون نیوز) بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری کیلئے نامناسب لباس پہننے کا مطالبہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈسٹری میں 11 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے اپنے ڈیبیو سے متعلق ایک انکشاف کیا، یامی گوتم نے انکشاف بتایا ہے کہ آڈیشن اور میٹنگ میں جاتے وقت انہیں ایسا لباس پہننے کا کہا گیا جس میں وہ کم عمر نظر آسکیں۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ سادہ سی جینز اور ٹاپ میں بالی ووڈ کے مقبول ترین ڈائریکٹر سے ملنے گئیں تو انہوں نے اس طرح کا لباس پہننے پر سوال کیا اور نامناسب لباس پہننے کا کہا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی چکاچوند کا حصہ بننے کیلئے لڑکیوں کو کن امتحانوں سے گزرنا پڑتا ہے، یامی کا بیان اس کی صرف ایک جھلک ہے۔ جو بھی اس حوالے سے آواز اٹھائے، اس کو ایک طرح سے سوشل بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ اس نے سچ سے پردہ کیوں اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں