پی ٹی آئی نے ڈپٹی چئیرمین کے لیے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کو نامزد کر دیا ۔ مریم نواز

لاہور: (میڈیا ون نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ پی ٹی آئی نے ڈپٹی چئیرمین کے لیے مسلم لیگ (ن) ہی کے سینیٹر کو نامزد کر دیا ہے۔

مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیاسی پارٹی کی کیا سیاسی حیثیت ہوگی جو اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین سینیٹ نامزد نہ کر سکے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کیلئے اس کو سٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ (ن) ان کے ہوش وحواس پر اتنی سوار ہے کہ امیدوار بھی ہمارا کھڑا کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں