نون لیگ کے سینیٹرزنےپیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا- فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: (میڈیا ون نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ نے سیاسی اختلافات کو ملک دشمنی سے جوڑ دیا، میاں لطیف کا بیان ان کی حقیقی سوچ کی عکاسی ، یہ اقتدار کے حصول کو ہی جمہوریت سمجھتے ہیں ۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نون لیگ مسلسل قومی اداروں کونشانہ بنارہی ہے، اس کے سینیٹرزنےپیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا،یوسف رضا گیلانی کو برادر یوسف کی طرح دھوکا دیا گیا، پی ڈی ایم کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں لطیف نے خود اپنے بیانیے کی قبر کھودی،ان کا بیان ان کےسوچ کی عکاسی کرتاہے، نون لیگ نےسیاسی اختلافات کوملک دشمنی سےجوڑدیا، ن لیگ مودی کی سازشوں میں حصہ دار بن گئی ہے۔ ان کو جمہوریت اس وقت چاہیے جب یہ اقتدارمیں ہوں، نون لیگ کی صفوں میں اضطراب ہے، اداروں کو سیاست میں گھسیٹا جارہاہے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ اگر نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو کوئی نقصان پہنچا تو ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں