کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد: (میڈیا ون نیوز) کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 799 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 876 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 95 ہزار 87، سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 796، خیبر پختونخوا میں 78 ہزار 653، بلوچستان میں 19 ہزار 306، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967، اسلام آباد میں 50 ہزار 843 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 483 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 97 لاکھ 32 ہزار 33 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 946 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 799 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 944، سندھ میں 4 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 202، اسلام آباد میں 539، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 330 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں