ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے نا کہ تحریک انصاف۔ مہوش حیات

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ انگریزی کے دو لفظ (TI) لگانے کی وضاحت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر نام کے آگے انگریز کا دو الفاظ (TI) لکھ رکھے ہیں جس پر صارفین اکثر یہ سوچتے ہوں گے کہ آخر اس کا مطلب کیا ہے تاہم اب اداکارہ نے خود ہی اس کا مطلب بھی بیان کر دیا ہے۔

مہوش حیات نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تو میزبان نے اداکارہ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے نا کہ تحریک انصاف۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لفظ TI لفظ OBE کے مساوی ہے۔ اگر آپ اپنے نام کے آگے لفظ OBE لکھ سکتے ہیں اسی طرح میں نے اپنے نام کے آگے TI (تمغہ امتیاز ) لکھا ہوا ہے۔

اس پر مہوش حیات نے کہا کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنا چاہیے یا نہیں اس پر کوئی بھی اپنی رائے دے سکتا ہے لیکن مجھے تمغہ امتیاز میری کارکردگی یا سخت محنت کے بجائے کچھ اور وجوہات کی بناء پر دیا گیا، یہ کہنا غلط ہے اور یہ تنقید میرے لیے معنی نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا تھا اور مداحوں کا خیال تھا کہ لفظ TI سے مراد تحریک انصاف ہے۔

اداکارہ مہوش حیات کو 2019 میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ’تمغہ امتیاز‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں