سندھ کی تیسری بڑی یونی ورسٹی کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

کراچی : (میڈیا ون نیوز) خیرپور میں قائم شاہ عبدالطيف يونيورسٹی کو بھی یونی ورسٹی انتظامیہ نے تاحکم ثانی بند کردیا ہے۔ یونی ورسٹی بند ہونے کے بعد جامعہ کی پوائنٹس بسیں بھی نہیں چلیں گی۔

دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی ملک بھر میں امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کے مطابق امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب کراچی کی داؤد انجینیرنگ یونیورسٹی میں فزیکل کلاسز بند کردی گئی ہیں۔ داؤد انجینئرنگ یونیوسٹی آج سے 14 مئی تک بند رہے گی۔ یونیورسٹی جامشورو اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں بھی فزیکل تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

قبل ازیں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں آج تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 16938 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 952 نئے کیسز سامنے آئے اور کرونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے فوج کی طلبی کیلئے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں