بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں

مکہ مکرمہ: (میڈیا ون نیوز) مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونجتی رہیں، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچیں گے۔

مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے، کل حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔ رواں سال حج اسمارٹ کارڈ” بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد عازمین حج کی مقامات مقدسہ میں منتقلی یقینی بنانا ہے۔

رواں سال کورونا ایس اوپیز کے تحت 60 ہزارعازمین حج کی اجازت دی گئی ہے۔ مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زائد تھرمل کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں