چار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

چار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

گیانا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھاکہ اس میچ میں ہم پرکوئی پریشر نہیں اور موسم کے باعث پہلےفیلڈنگ کرنا زیادہ بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ کو جیتنے کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں