ٹنڈوآدم: ایگزیکٹیو انجینئیر حیسکو کے خلاف متاثرہ صارف کا میڈیا کے سامنے احتجاج

ٹنڈوآدم(منورقریشی نمائیدہ میڈیا ون نیوز) وفاقی محتسب کے جج سمیت ایگزیکٹیو انجینئیر حیسکو کے فیصلے کے خلاف متاثرہ صارف کا میڈیا کے سامنے احتجاج-

مقرر وفاقی محتسب اعلی جج فیصلے کو نا ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکیوں پر اتر آیا متاثرہ صارف کا الزام

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالیہار کی تحصیل جھنڈو مری کے نواحی گاؤں محبت سولنگی کے رہائشی اصغرعلی سولنگی نے ٹنڈوآدم میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو سب ڈویژن ون کے عملے نے غیر قانونی بلنگ کی ہے بل میں ناجائز ڈیٹکشن کی بھرمار کر رکھی ہے اور چھ ماہ سے کنکشن کو بھی منقطع کیا ہوا ہے جس کے خلاف میں محتسب اعلی حیدرآباد کو ایک شکایتی درخواست دی تاہم محتسب اعلی کے مقرر جج ساگر حسین زیدی نے مجھے 23/12/2019 کو طلب کیا اور ایکسین ٹنڈوالیہار فرید احمد سومرو سے مبینہ ملی بھگت کرکے مجھے انصاف دینے کی بجائے الٹا مجھے بلیک میل کیا اور مجھے جبری صادر کیا گیا فیصلہ مانے کو کہا گیا دیگر صورت مجھے گرفتار کرانے کی دھمکی دی متاثرہ صارف نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مزکورہ محتسب اعلی کےفرائض انجام دینے والے جج نے سرکاری دفتر کو اپنی ذاتی آماجگاہ بنایا ہوا یے اور مجھ پر فیصلہ کسی گاؤں کے ظالم وڈیروں کی طرح جبری مسلط کرنے کی کوشش کی گئ ہے مزکورہ جج کو عوامی مسائل حل کرنے میں کوئ دلچسپی نہیں ہے جبکہ متعلقہ ایس ڈی او اور ایکسین کی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری اور بلوں میں ہر ماہ لاکھوں روپے کی ایڈجسمینٹ کی جارہی ہے جس کا بوجھ عام صارف کو بھگتنا پڑ رہا ہے متاثرہ صارف نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان وفاقی محتسب اعلی اسلام آباد.وفاقی وزیر انرجی اور محکمہ حیسکو کے بالا افسران سے ملوث حیسکو افسر کے خلاف کاروائی اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں