عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال،ضلع چکوال سے الوداع

*محمد بن اشرف، پی ایس پی نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا چارج سنبھال لیا*

*محمد بن اشرف، پی ایس پی جب دفتر پولیس پہنچے تو انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی*

*چکوال پولیس کے افسران سے متعارف ہوئے*

*دفتر پولیس میں موجود یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی*

*عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال اور انکے بیٹے ارسل عادل میمن نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے*

*اسکے بعد عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے اپنے عہدے کا چارج نئے آنے والے ڈی پی او محمد بن اشرف، پی ایس پی کے حوالے کیا*

*محمد بن اشرف،پی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے عادل میمن، پی ایس پی کو انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی*

*ڈی پی او آفس سے لیکر پولیس لائینز تک عادل میمن سابق ڈی پی او چکوال اور محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال پر چکوال پولیس کے جوانوں نے پھول نچھاور کرکے ان لمحات کو اور قابل دید بنا دیا*

*اسکے بعد تمام افسران کے ہمراہ پولیس لائینز چکوال گئے جہاں پر یادگار شھداء پرسلامی دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی*

اپنا تبصرہ بھیجیں