انڈیا میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کی احتجاجی ریلی

ٹنڈوآدم ۔۔۔۔۔۔. منورعلی قریشی
انڈیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
ریلی میں شریک لوگوں کی جانب سے انڈیا کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی اور مودی کا پتلا جلایا گیا


انڈیا میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم تشدد اور قتل وغارت کے خلاف اور کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹ پارٹی ضلع سانگھڑکی جانب سے ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔ ریلی محمدی چوک سے ایم اے جناح روڈ تک نکالی گٸی اور ریلی کے قیادت پاسبان ڈیموکریٹ پارٹی سانگھڑ کے صدر سلطان خاصخیلی سلیم چیمہ رانا گلزار و دیگر راہنماٶں نے کی ۔

ریلی کے شرکا ٕ نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان پاک آرمی زندہ آباد کے فلگ شگاف نعرے لگاٸے ریلی کے شرکا ٕ نے مودی کا پتلا نظر آتش کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے سلطان خاصخیلی ۔ سلیم چیمہ اور دیگر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارواٸیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ظلم کی بربریت پر عالمی ادارے خاموشی کا کردار ادا کر رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے اندر مسمانوں کا قتل عام بند کیا جاۓ اور فوری طور پر کشمیریوں کو آزادی دی جاٸے

اپنا تبصرہ بھیجیں