دیپالپور میں رخصتی کے بعد دولہا کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی

دیپالپور میں رخصتی کے بعد دولہا کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث دولہا جاں بحق اور دلہن دیگر افراد سمیت شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق دولہا اپنی دلہن کو لے کر آرہا تھا کہ چورستہ میاں خاں کے قریب ان کی کار سے سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی جس کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دولہا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

حادثے میں دلہن، خاندان کی 2 خواتین اور ڈرائیور شدید زخمی ہوئے۔ دولہا کی شناخت غلام مصطفیٰ گجر کے نام سے ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دولہا کی لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں