ذہنی مریض نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، 2 بیٹیوں اور چچی کو قتل کر دیا

شکار پور: (میڈیا ون نیوز) ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، 2 بیٹیوں اور چچی کو قتل کر دیا جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکار پور کے گاؤں فقیر میں پیش آیا جہاں ملزم کی فائرنگ سے اس کی بیوی، 10 سالہ بیٹی اور چچی موقع پر جاں بحق اور 2 بچیاں زخمی ہو گئیں، زخمی بچیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں