کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 11افراد جھلس کر جاں بحق۔

کراچی: (میڈیا ون نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کیمیکل فیکٹری میں معمول کے مطابق کام جاری تھا کہ اچاناک آگ بھڑک اٹھی، 15 سے 20 مزدور فیکٹری کے اندر کام کر رہے تھے، آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاہم دھواں بھرنے سے اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری سے 10 لاشیں نکالی گئی ہیں جو تمام جھلسی ہوئی ہیں، امدادی کارروائی کے دوران فلاحی ادارے کا رضا کار بھی زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخ٘یوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں