خطرات کے پیش نظر چمن بارڈر کو تھوڑے وقت کے لیے بند کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: (میڈیا ون نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خطرات کے پیش نظر چمن بارڈر کو تھوڑے وقت کے لیے بند کر رہے ہیں۔

اسلام آباد کے نون پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد ہمارا دارالحکومت ہے جس پر ساری دنیا کی نظر ہے، اسلام آباد میں ناکے ختم کردئیے ہیں تاہم ایگل اسکواڈ میں اضافہ کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس کی نفری میں 1500 کا اضافہ کیا جارہا ہے، جلد 1122 کا بھی افتتاح کردیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو کیمروں سے متعلق ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ایک کونہ بھی کیمرے کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں کیمروں کی مدد لی گئی تھی ، اسلام آباد کے لیے ایک ہزار 200 کیمروں کی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں