مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کی کل 70ویں سالگرہ

لاہور: ٹی وی،سٹیج اور فلم کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارانے زندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں، ان کی70ویں سالگرہ کل 16 نومبر کو منائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار اسماعیل تارا نے سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی ڈراموں میں فن اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے جو امر ہو چکے ہیں۔ اسماعیل تارا کو شاندار پرفارمنس پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ ففٹی ففٹی پی ٹی وی کی مزاحیہ پیشکش تھی جس میں انتہائی مضبوط سکرپٹ کے مزاحیہ خاکے پیش کئے جاتے تھے جن میں معاشرے میں رائج منفی رویوں پر مثبت انداز میں تنقید کی جاتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں