صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی تاحال نہیں ہوئی۔ ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی تاحال نہیں ہوئی۔

ذوالقرنین اور کنول نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان فضا علی نے سوال کیا کہ سننے میں آرہا ہے کہ آپ لوگوں کی رخصتی نہیں ہوئی تو کیا یہ سچ ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بتایا کہ جی ہاں ابھی صرف ہمارا نکاح ہوا ہے، رخصتی ہونا باقی ہے، کووڈ کی وجہ سے ہم نے گھر میں ہی چھوٹی سی تقریب میں نکاح کر لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میری اور کنول دونوں کی خواہش ہے کہ ہم اپنی شادی دھوم دھام سے کریں، کورونا کے حالات بہتر ہونے کے بعد ہم رخصتی کر لیں گے، ارادہ ہے کہ ایک سال کے اندر ہماری رخصتی ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں